the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

بنگلہ دیش میں بڑھتے ہوئے شدت پسندی کے رحجان کے بعد ایک مرتبہ پھر سے اسلام کی بطور سرکاری مذہبی حیثیت ختم کرنے کی بحث چھڑ گئی ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ نے حال ہی میں ایک درخواست جس میں 28 برس قبل اسلام کو ملک کا سرکاری مذہب قرار دیے جانے کو چیلنج کیا گیا ہے جس کی سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دیا ہے ۔ایک بنگلہ دیشی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بینچ درخواست کی سماعت 27 مارچ سے کرے گا۔

اس درخواست کو بنگلہ دیشی میڈیا کے ساتھ ساتھ غیرملکی میڈیا نے بھی خاصی اہمیت دی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اسلام کو بطور سرکاری مذہب ترک کر سکتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب بنگلہ دیش میں اسلام کو سرکاری مذہب قرار دیے جانے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہو۔ 

ستمبر 2015 میں بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ ایسی ہی ایک



درخواست مسترد کر چکی ہے۔یاد رہے کہ 1971 میں اپنے قیام کے وقت بنگلہ دیش کو ایک سیکولر ریاست قرار دیا گیا تھا لیکن 1988 میں حسین محمد ارشاد کی فوجی حکومت نے آئین میں آٹھویں ترمیم کے ذریعے اسلام کو سرکاری مذہب قرار دیا تھا۔حالیہ درخواست کو اقلیتوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ مجموعی طور پر عوامی سطح پر اس اقدام کو کتنی حمایت حاصل ہو سکے گی کیونکہ بنگلہ دیش میں 90 فیصد مسلمان، 8 فیصد ہندو اور 2 فیصد دیگر اقلیتیں بستی ہیں ۔گزشتہ کچھ سالوں کے د وران بنگلہ دیش میں اقلیتوں اور غیرملکی شہریوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

ادھر امریکی حساس اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ قدم جما رہا ہے تاہم بنگلہ دیشی حکومت اس بات کی تردید کرتی رہی ہے۔بنگلہ دیش جنوری 2014 کے انتخابات کے بعد سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے ۔ ان انتخابات کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.